اطالوی کار ساز کمپنی ’’فراری‘‘ نے اہم اعلان کردیا

0

روم: اطالوی کار ساز کمپنی فراری نے ریکارڈ منافع کے بعد ایک نئی کار کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے، دوسری طرف کمپنی کے حسابات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کاروں کی فروخت تیزی سے بڑھی ہے، جو گزشتہ سال سے 19 فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں معروف اطالوی کار ساز کمپنی ’’فراری‘‘ نے اس سال کی تیسری سہ ماہی میں زبردست منافع کمایا ہے، اور کمپنی کا منافع 21 فیصد بڑھ گیا ہے، جس کے بعد اس کا سالانہ ریونیو سوا 4 ارب یورو کی طرف جارہا ہے، کمپنی نے اس دوران 2750 گاڑیاں فروخت کی ہیں، جو گزشتہ سال سے 19 فیصد جبکہ 2019 سے 11 فیصد زائد ہیں، کمپنی کو بالخصو ص امریکہ اور چین سے بڑی تعداد میں آرڈر مل رہے ہیں، جبکہ کار ریس کے ایونٹس کرونا کے بعد بحال ہونے سے بھی فراری کی کاروں کی فروخت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک بیچ کر مہنگی فراری کاریں خریدنے والے مشکل میں پھنس گئے

دوسری طرف کمپنی کے سی ای او Benedetto Vigna نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں بھی قدم رکھنے کے لئے تیار ہے، اور وہ 2025 میں پہلی الیکٹرک کار مارکیٹ میں پیش کردے گی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مکمل پلان اگلے سال جون میں سامنے لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.