چین نے بھارت کو بھیک منگا بھی بنادیا

0

بیجنگ:علاقائی طاقت بننے  کا خواب دیکھنے والا بھارت  چین کے ہاتھوں فوجی پٹائی کے ساتھ ساتھ اس سے قرضہ لینے پر بھی مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کےقائم کئے گئے  ایشین  انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھارت کی درخواست پر اس کیلئے 75 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کیا ہے،یہ قرضہ کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے منظور کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی میں بھی بینک  بھارت کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کرچکا ہے ۔

 دونوں قرضے  بینک کی طرف سے اعلان کردہ 10 ارب کی فنڈنگ فیسلٹی کا حصہ ہیں،جو اس نے کرونا  بحران سے نمٹنے  کیلئے منظور کی تھی ۔

قرضے کی منظوری پر بھارتی پروفیسر اور دانشور اشوک سوائن نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 5 ٹریلین ڈالر کی  معیشت کہاں ہے ،جس کی  بھارتیوں کو نوید  سنائی گئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.