اٹلی میں 2 تارک وطن خواتین کے کیس کا ڈراپ سین

0

روم: اٹلی میں 2 تارک وطن خواتین کی ہلاکت کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، تفتیش کاروں نے طویل تحقیقات اور ملنے والے شواہد کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے کہ زیر تفتیش رہنے والے اطالوی شہری کے خلاف الزامات واپس لے لئے جائیں اور انہیں بری کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے میلان کے قریب اس سال 3 جولائی کو ویک اینڈ یعنی ہفتہ کی رات کو مکئی کے کھیت سے دو تارک وطن خواتین کی لاشیں ملی تھیں، جن میں 32 سالہ حنان نخلا اور 28 سالہ ساری جعفری شامل تھیں، ان دونوں کا تعلق مراکش سے تھا، دونوں تارک وطن خواتین بے گھر تھیں، اور وہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارتی تھیں، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق خواتین کے ساتھ ان کے دوست بھی مکئی کے کھیت میں موجود تھے، اور وہاں سے بیئر کی بوتلیں اور منشیات سے متعلق چیزیں بھی برآمد ہوئی تھیں، یا تو یہ خواتین موج مستی کرتے ہوئے مکئی کے کھیت میں سو گئی تھیں۔ یا پھر کھیت میں اسپرے کی گئی ادویات کی وجہ سے ہوش کھو بیٹھیں، اور اس دوران ایک تھریشنگ مشین نے انہیں کچل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں نئے تارکین آپے سے باہر، لڑائی کرکے اپنا ہی نقصان کرلیا

حادثہ کے بعد ان کے ساتھ موجود دوست انہیں بچانے کے لئے کوشش کرنے کے بجائے وہاں سے فرار ہوگئے تھے، پولیس نے اس حادثے کے ذمہ دار فارم کے ٹریکٹر ڈرائیور کو شامل تفتیش کرلیا تھا، جس نے پولیس کو بتایا تھا کہ 2 میٹر بلند مکئی کی فصل میں اندر کوئی موجود ہے یا نہیں، اسے نظر نہیں آسکتا تھا، اس لئے وہ بے گناہ ہے۔

دوسری طرف مراکشی خواتین کے کزن نے بتایا تھا کہ دونوں خواتین اپنے مرد دوستوں کے ساتھ تھیں، جو حادثے کے بعد ان کی مدد کرسکتے تھے، لیکن وہ فرار ہوگئے، اب اطالوی تفتیش کار بھی تمام حالات اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ٹریکڑ ڈرائیور کے لئے رات کے وقت یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ اپنے کیبن سے مکئی کی فصل کے اندر موجود خواتین کو دیکھ پاتا، جہاں وہ زرعی ادویات اسپر ے کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ایشیائی تارکین گروپ کی آپس میں لڑ ائی جان لے گئی

لہذا اس کے خلاف تفتیش ختم کردی گئی ہے، تاہم دونوں متوفی خواتین کے دوست جو حادثے کے بعد ان کی مدد کرنے کے بجائے وہاں سے بھاگ گئے تھے، ان کے خلاف ایمرجنسی میں مدد نہ کرنے کے الزام میں کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.