نیپال میں حکومت بدلنے کی بھارتی سازش پکڑی گئی

0

کھٹمنڈو ۔ نیپال کی جانب سے سرحدی معاملات پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد ہمسایہ ممالک  میں مداخلت کی عادی  بھارتی حکومت نے  نیپالی حکومت  کا تختہ الٹنے کی سازشیں شروع کردی ہیں، تاہم نیپال  کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نےکہا ہے کہ سازشی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت  مجھے ہٹانے کے لیے سیاسی حریفوں  کے ساتھ مل کر سازش  کررہا ہے،لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔شرما اولی نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ کون کہاں اور کس ہوٹل میں کس سے ملاقاتیں کرتا پھر رہا ہے،ان کی حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہے،نیپالی نیشنل ازم کمزور نہیں، ہم نے اپنا نقشہ تبدیل کیا ہے اور اگر اس ملک کا وزیر اعظم معزول کیا جاتاہے تو یہ نیپال کیلئے ناقابل تصور ہوگا۔

نیپالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نیپال کا نیا نقشہ جرم ہے ۔آپ نے ضرور سنا ہوگا کہ وزیراعظم 15دن میں تبدیل ہو جائیں گے،اگر مجھے اس وقت ہٹایا جاتاہے تو پھرکوئی بھی نیپال کے حق میں بولنے کی جرات نہیں کرےگاکیونکہ اس شخص کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کیلئے بول رہاہوں،ہماری جماعت اس جال میں نہیں پھنسے گی جو کو شش کررہے ہیں انہیں کرنے دیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.