سعودی عرب سے بھی رابطے میں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان نے نیا دھماکہ کردیا

0

ریاض: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام میں سعودی عرب بھی آن بورڈ تھا؟، یہ سوال مختلف مبصرین اٹھا رہے تھے، اور زیادہ تر کا خیال تھا کہ یواے ای نے یہ اقدام  سعودی قیادت کے مشورے سے اٹھا یا ہے۔

لیکن اب اس سے بھی زیادہ دھماکہ خیز خبر سامنے آئی ہے، اور اسرائیلی وزیراعظم  نے سعودی عرب سے بھی رابطوں سے کچھ پردہ ہٹادیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لئے یو اے ای کی پروازیں سعودی فضائی حدود سے گزریں گی،اور اس کے لئے سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق  اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ سعودی فضائی حدود سے تل ابیب تک پرواز صرف تین گھنٹے کی ہوگی،اسرائیل سعودی عرب کو فضائی حدود استعمال کرنے پر راضی کر لے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے سعودی فضائی حدود کے استعمال کی بات اور اس کیلئے سعودی حکومت کو راضی کرنے کا دعویٰ  اس بات  کا بالواسطہ اعتراف ہے کہ  سعودی قیادت بھی اسرائیل کے ساتھ پس پردہ رابطوں میں ہے۔

اگرسعودی عرب نے  یواے ای اور اسرائیل کے درمیان فضائی رابطوں کے لئے اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تو اسرائیلی طیارے بھی سعودی حدود سے اڑ کر جانے لگیں گے،اور یوں دونوں ملکوں کے رابطے  اور تعلقات کھل کرسامنے آسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.