عرب امارات نے غیرملکیوں کو جرمانوں پر اہم رعایت دیدی

0

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک میں پھنسے ہوئے غیر ملکی تارکین وطن کے لئے جرمانوں کی معافی کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے، جس سے ان کی اپنے وطن واپسی کی رکاوٹ دور ہوسکتی ہے۔

ڈائر یکٹر جنرل ریذیڈنسی اینڈ فارن افئیر دبئی میجر جنرل محمد الماری کا کہنا ہے کہ وہ تارکین وطن جن پر جرمانے عائد ہوئے ہوئے ہیں، اور ان کی ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں ، انہیں خود سے یہ تصور نہیں کرلینا چاہئے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دبئی ائیرپورٹ پر ہر کیس کو انسانی ہمدردری کے نقطہ نظر سے حل کررہے ہیں، اور ان تارکین کی آبائی ممالک میں واپسی میں سہولت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای کے وہ ریذیڈینٹس جو کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنس گئے تھے ،اور انہیں 6 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، ان کی واپسی پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے، اور وہ کرونا ٹیسٹ اور آن لائن داخلہ کی اجازت حاصل کرکے واپس آسکتے ہیں ، ان پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی ائرپورٹ پر مسافروں کی آمدورفت یومیہ 5 فیصد بڑھ گئی ہے ، اور امید ہے کہ سال کے اختتام تک یہ معمول پر آجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر واپسی کے لئے کسی کو آن لائن اجازت میں مشکل آرہی ہے ، تو متعلقہ فرد کی کمپنی بھی جی ڈی آر ایف اے سے رابطہ کرسکتی ہے ، اس کے علاوہ اگر فیملی سفر کررہی ہے ، تو صرف سربراہ کو اجازت لینی ہوگی ، پوری فیملی کو اجازت کی ضرورت نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.