کرونا پر اپوزیشن کے بدلتے رنگ، لاک ڈاؤن کا مطلالبہ کرنے والی اپوزیشن کی قلابازی

0

پشاور: بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، چند ماہ قبل کرونا شروع ہونے پر لاک ڈاؤن کی گردان کرنے والی اپوزیشن نے کرونا کی دوسری لہر آنے پر اپنے موقف سے قلابازی کھالی، پشاور میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر بھی اتوار کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، کرونا کو انجیئیرنگ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا  کی پہلی لہر میں مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر چڑھائی کرنے والے اپوزیشن رہنما سیاسی مفاد کے لئے کرونا کو انجیئنرنگ قرار دینے لگے، پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اس وقت شہر میں کرونا کی شرح 13 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے، ایسے میں جلسے سے وبا مزید  تیزی سے پھیل سکتی ہے، لہذا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تاہم ن لیگ خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی اور پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے اجازت نہ ملنے کے باوجود اتوار کو ہر حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، کرونا کی پہلی لہر میں بلاول بھٹو کے ہمراہ وفاقی حکومت پر سب سے زیادہ زبانی حملے کرنے والی نفیسہ شاہ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ کرونا جلسہ کرنے سے نہیں ہوتا، حکومت  کرونا کو حربہ کے طور پر استعمال کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا انجئینرنگ بند کرے، دوسری طرف لیگی ترجمان اختیار ولی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے، جلسہ ہر حال میں ہوگا، حکومت کرونا سے زیادہ مضر ہے۔

حکومتی موقف

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلسہ کی وجہ سے کرونا پھیلا اور جانوں کا ضیاع ہوا، تو ذمہ دار اپوزیشن رہنما ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا، اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.