سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

0

جدہ: سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے افراد کیلئے خوشخبری، انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے بعد سعودی عرب میں ملازمتوں کے حوالے سے اصلاحات کا عمل جاری، سعودی وزارت افرادی قوت نے ہوٹلوں اور دیگر اداروں میں ’فی گھنٹہ‘ اجرت کا قانون نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت عرب ممالک کو غیر ملکی ملازمین کیلئے بنائے گئے نظام پر طویل عرصے سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی ممالک  کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان تنظیموں کی جانب سے عرب ممالک میں رائج نظام کو ورکرز کی غلامی سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دباؤ پر اب سعودی عرب میں ملازمتوں کے حوالے سے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے ہوٹلوں اور دیگر اداروں میں ’فی گھنٹہ‘ اجرت کا قانون نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزارت افرادی قوت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سافٹ روزگار سسٹم (نظام العمل المرن) سے نجی شعبے کو کافی فائدہ ہو گا، سسٹم کے تحت انہیں نہ صرف سعودائزیشن کے اہداف حاصل کرنا آسان ہوجائیں گے بلکہ کارکن کے دیگر حقوق بھی انکے ذمہ نہیں ہونگے، سعودی عرب میں کام کرنے والے کارکنان فی گھنٹہ اجرت کے تحت واجبات حاصل کر سکیں گے۔

سعودی ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت افرادی قوت کے حوالے سے مزید کہا ہے اس سسٹم کے تحت کمپنیوں میں سعودی کارکن عارضی اور وقتی بنیاد پر حاصل کیے جاسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.