نئے وائرس سے صورتحال خراب، انگلینڈ کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی

0

لندن: برطانیہ میں کرونا کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد حالات تیزی سے خراب ہوتے جارہے ہیں، اور انگلینڈ میں    اسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ ختم ہورہی ہے، کئی اسپتالوں نے نئے مریض لینے سے انکار کردیا ہے، صورتحال سے پریشان برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین بھی لگانے کی فوری منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں نئے کرونا وائرس کے بعد سے صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے، اور یومیہ 50 ہزار سے زائد کیس سامنے آرہے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں روز نئے مریض سامنے آنے پر اسپتالوں میں جگہ ختم ہوتی جارہی ہے، ایسیکس سمیت کئی علاقوں کے اسپتالوں میں مریض رکھنے کی جگہ ختم ہوگئی ہے، برطانوی وزیر صحت نے صورتحال بگڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ پہلے ہی موخر کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف برطانیہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے استعمال کی  بھی منظوری دے دی ہے۔ آسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹو پاسکال سریٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تیارکردہ ویکسین کرونا کی نئی شکل کے خلاف بھی موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.