اٹلی میں کرونا پابندیاں نرم کرنے کا حکومتی عندیہ

0

روم: اٹلی میں 2021 کے آغاز پر لوگوں کیلئے اچھی خبر ہے، حکومت نے کرونا پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دے دیا ہے، اطالوی انڈر سیکریٹری صحت ساندرا زمپا کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ 7 جنوری سے ملک ریڈ زون سے نکل کر یلو زون میں آجائے گا، جس میں معمولی پابندیاں باقی رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ریجنز سے آنے والا وبا کا ڈیٹا بہت حوصلہ افزا ہے، 7 جنوری سے ملک میں کرونا کے حوالے سے بنائے گئے تین زون  ریڈ، یلو اور اورنج بحال ہوجائیں گے، اور انہیں امید ہے کہ پورا ملک یلو زون قرار دے دیا جائے گا، اٹلی کے ہائیر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے صدرSilvio Brusaferro نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں کرونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہورہی ہے، صرف تین ریجنز کلابریا، وینیتو اور لگویریا میں کرونا کی شرح کچھ زیادہ ہے، انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر اٹلی میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، البتہ ہمیں ابھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے کرسمس کے تہوار اور  نیو ائیر کے باعث ملک میں کرفیو لگا رکھا تھا، اور تمام قسم کی آمدورفت پر پابندی ہے، سپرمارکیٹز، کھانےپینے کی اشیاء والی دکانیں، فارمیسیز، تاباکیز، ایدیکولےاور ہیئر ڈریسرز کھلی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.