میلان/اٹلی میں ہوٹل ۔عبادتگاہوں سمیت سب کچھ کھل گیا

0

میلان/اٹلی میں ہوٹل ۔عبادتگاہوں سمیت سب کچھ کھل گیا
اٹلی میں کورونا وائرس سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوگئے، لاک ڈائون کے دوسرے فیز کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، شہریوں کو گھروں سے باہر جانے اور ہر قسم کے کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی، دوسرے ریجن میں جانے کی پابندی 3 جون تک برقرار رکھی گئی ہے، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 32ہزار سے تجاوز کرگئی، حکومت کا عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا سے لڑنے کی ہدایات دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق
اٹلی میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 8 مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈائون کے فیز 2 کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگیاہے۔ اٹلی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں امریکا اور برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ 32 ہزار ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 25 ہزار 435 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں عالمی وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 176 تک جاپہنچی ہے تاہم اب بھی 68 ہزار 351 کورونا کے فعال کیسز موجود ہیں۔ اٹلی میں حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران لوگوں کی امداد کے لیے مختلف مراعات بھی دی گئیں تاہم 3 مئی کے بعد ملک میں صنعتی اداروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی ۔ اطالوی حکومت کی جانب سے آج سے لاک ڈائون کے فیز 2 کے نئے مرحلے کا آ غاز کیا جارہا ہے جس میں کیفے بار، ریسٹورنٹ، پیزا شاپس، حجام، بیوٹی سیلون، میوزیم، مساجد، چرچ اور چھوٹے کاروباری مراکز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے کاروباری مراکز اور پبلک مقامات حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔ اطالوی حکومت نے عوام کے لیے گھروں سے نکلنے کے لیے حلف نامے کی شرط کو بھی ختم کردیا ہے جبکہ اب والدین کے علاوہ عزیز واقارب اور دوستوں سے ملنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ اطالوی حکومت نے 3 جون سے بین الصوبائی پابندیاں اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے اور 2 جون کے بعد اٹلی کی عوام کودوسرے صوبوں میں بھی جانے کی اجازت ہوگی ۔اطالوی حکومت نے 25 مئی کے بعد ہیلتھ کلب اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے پارکس کھولنے جبکہ 15 جون سے سینما اور تھیٹر بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.