سعودیہ میں مساجد کھولنے کا اعلان، عمرہ پر پابندی برقرار

0

سعودی عرب نے تین ماہ بعد ملک بھر میں میں مساجد کھولنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ہفتہ 31 مئی سے ملک بھر مساجد کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم مکہ میں مساجد مزید تین ہفتے تک بند رہیں گی اور مکہ کی مساجد21 جون سے کھولی جائیں گی۔

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ مسجد نبوی بھی فی الحال بند رہے گی۔
حکام کے مطابق حج کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور مشاورت جاری ہے، اگرحج کے بارے میں فیصلہ ہوتا ہے تو زیادہ امکان ہے کہ 50 برس سے کم عمر افراد کو محدود تعداد میں اجازت دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے اس روز سے کرفیو بھی مکمل طور پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.