سندھ میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت کے بعد دکانوں پر رش، ایس او پیز نظر انداز

0

شہر قائد سمیت سندھ میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد دکانوں پر رش لگ گیا، اسٹورز کی جانب سے ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔

سندھ میں شراب دکانیں کھلتے ہی شراب کی خریداری کیلئے آنے والے افراد نے ایس او پیز کو پیروں تلے روند دیا، اسٹورز مالکان نے بھی حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں۔

حکومت کی جانب سے اسٹورز کو شام چار بجے کھولنے کی اجازت تھی لیکن اسٹورز چار بجے کے بعد بھی کھلے رہے، متعلقہ پولیس کی جانب سے بھی کسی اسٹور پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرایا گیا۔

نیچے موجود ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ لاڑکانہ میں شراب کی دکان پر عوام کا رش ہے اور ایس اوپیز کو مکمل ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.