پی آئی اے طیارہ حادثہ، فرانسیسی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں، کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش

0

 

کراچی:پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے11 رکنی فرانسیسی ٹیم نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنا کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیر بس کی ٹیم نے طیارے کا ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ خصوصی طیارے سے فرانس بھیج دیا ہے ،جبکہ بلیک باکس پہلے ہی تحقیقاتی ٹیم کی تحویل میں ہے، تاہم کاک پٹ وائس ریکارڈر غائب ہے ، جس کی تلاش ملبے اور متاثرہ گھروں میں جاری ہے،کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارے میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ کرتا ہے اور یہ تحقیقات کیلئے بہت اہم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائس ریکارڈ سرگرمی سے تلاش کیا جارہا ہے۔ ماڈؒل کالونی کے مکینوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے گھر میں طیارے کا کوئی پرزہ موجود ہے، تو فوری حکام کے حوالے کر دیں۔

دوسری جانب فرانس سے آنے والی ائیر بس کی تحقیقاتی ٹیم نے جاِئے حادثہ اور رن وے کا جائزہ لیا اور پاکستانی تحقیقات کاروں سے ملاقات کی ہے، جس میں انہیں اب تک کی تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

فرانسیسی ٹیم نے حادثے کے شکار طیارے کے انجنز، لینڈنگ گیئر،ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جبکہ ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے کے مقام کا بھی معائنہ کیا گیا، ملبے اور متاثرہ عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.