ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا،ترجمان پاک فوج

0

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی اور اس طرح خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا۔

بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ان تمام افراد کو جنہوں نے تصور سے عملی جامہ پہنانے تک اس منصوبے پر کام کیا بالخصوص سائنس دان اور انجینئرز جن کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.