امریکی طیارے کے ساتھ روسی جہازوں کی چھیڑ چھاڑ

امریکی طیارے کے ساتھ روسی جہازوں کی چھیڑ چھاڑ

0

ماسکو:بحیرہ روم میں امریکی اور روسی طیاروں کا آمنا سامنا ہوا ہے، امریکہ نے روس پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے جبکہ روس نے اس کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں تعینات چھٹے امریکی بحری بیڑے پر موجود امریکی طیارے کا روسی طیاروں سے آمنا سامنا ہوا۔

امریکہ نے الزام عائد کیا کہ روس کے دو SU-35 طیاروں نے امریکی P-8A طیارے کے قریب پروازیں کیں ، جو غیر پیشہ وارانہ اقدام ہے۔

امریکہ نے کہا کہ روس کی اس حرکت سے امریکی طیارے کیلئے خطرات پیدا ہوگئے تھے ، امریکہ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے۔

دوسری جانب روسی حکام نے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.