سائپرس میں سیاحوں کیلئے’’کورونا پیکج“ کا اعلان

0

نکوسیا: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں بڑے بڑے اور امیر ممالک کی معیشتوں کا بھرکس نکال دیا ہے وہیں سائپرس (قبرص) جیسے ملک جن کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہے کی حالت تو زیادہ ہی خراب ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائپرس جس کی 15 فیصد جی ڈی پی کا سیاحت پر انحصار ہے ،کورونا کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑی ہیں، ہوٹلز، ساحلی مقامات اور دیگر تفریحی مراکز ویران ہوچکے ہیں جس کے باعث بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

ایسےمیں وہاں کی حکومت نے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے وہاں کی حکومت نے ’’کرونا سیاحتی پیکج ‘‘ کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت اگر کوئی سیاح اس جزیرے پر آنے کے بعد کورونا کا شکار ہوا تو وہ اس کی چھٹیوں کا خرچ میزبان حکومت ادا کرے گی۔

حکومت مریض اور اس کے اہل خانہ کی رہائش، خوراک اور علاج کی تمام ذمہ داری اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ سائپرس میں اب تک 939 لوگ کرونا سے متاثرجبکہ 17 ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.