بھارت: بندر اسپتال سے کورونا مریضوں کے خون کے نمونے لیکر فرار

0

اترپردیش: بھارت میں لاک ڈاٶن کے باعث بھوک کا شکار بندروں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال پر دھاوا بھول دیا، کورونا مریضوں کے خون کے نمونوں سے بھرے کٹس لیکر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں واقع میرٹھ میڈیکل کالج پر بندروں کے جھرمت نے حملہ کرکے لیب اسسٹنٹ کو زخمی کردیا اور وہاں سے کورونا مریضوں سے لیے گئےخون کے نمونے لے کر فرار ہوگئے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے خون کے نمونے دوبارہ سے لیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران لاک ڈاٶن کے باعث عوام کے گھروں سے نہ نکلنے کی وجہ سے بندروں کو لوگوں کی جانب سے دی جانے والی خوراک کی عدم دستیابی کی سامنا ہے، جس ے باعث بندروں نے خود سے خوراک حاصل کرنے کی جدوجہد تیز کردی ہے۔

سیمپل لیجانے کے بعد بندروں کو مختلف درختوں پر بیٹھ کر ان سیمپلز کا ’’معائنہ ‘‘ کرتے دیکھا گیا، جسے کچھ لوگوں نے ویڈیو میں محفوظ بھی کرلیا اور یہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں، کچھ بندر تو کرونا کے سیمپل پی کر چیک کرتے دیکھے گئے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکام نے کورونا وبا کے دوران بندروں کو کھانا نہ کھلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے کورونا وائرس انسانوں سے بندروں میں منتقل ہوسکتا ہے، جس سے بندروں کی بڑے پیمانے پر اموات ہوسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.