وفاقی حکومت نے غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دیدی

0

وفاقی حکومت نے غیرملکی ائیر لائنز کو ملک کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق تمام ملکی اور غیرملکی ائیر لائنز کو آج رات 12 بجے سے آٶٹ باٶنڈ فلائٹس (صرف پاکستان سے مسافروں کو لیجانے) کی اجازت ہوگی۔
سول ایوی ایشن کے مطابق  تمام ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز جن میں شیڈول، نان شیڈول اور چارٹر پروازیں شامل ہیں شروع کردیں گے۔

فلائٹ آپریشن گوادر اور تربت کے علاوہ ملک کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس سے شروع ہوجائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرلائنز کیلئے ایس او پیز کی پاسداری لازمی ہوگی، ہوائی جہازوں میں جراثیم کش اسپرے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ ائیرپورٹس پر رش لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.