مسجد نبویﷺ کونمازیوں کیلئےکھول دیا گیا

0

ریاض:سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ڈھائی ماہ کے بعد مسجد نبوی کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھول دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج (اتوار)سے مسجد نبوی کو نمازیوں کیلئے بتدریج کھولنے کے فیصلے پر عمل شروع ہوگیاہے،حکومت کی جانب سے مسجد کے داخلی راستوں پر نمازیوں کادرجہ حرارت  چیک کیا جائے گا ، اور ابتدا میں بہت زیادہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اورماسک کو لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ وضو گھر سے کرکے آنے اور جائے نماز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتوار سے ملک کی دیگر مساجد بھی ایس او پیز کے تحت کھول دی گئی ہیں ،تاہم مسجد حرام  فی الحال نہیں کھولی گئی ۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 20مارچ  کو مسجد حرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد کو عبادت کے لیے بند کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.