وزیرقانون نے اس بار کس کیلئے اور کس کے کہنے پر استعفیٰ دیا؟

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون  بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر استعفیٰ دے دیا ہے، جی ہاں اس بار بھی ان کا استعفیٰ ماضی کی طرح عدالت میں پیش ہونے کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نےسپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں حکومت کی طرف سے پیش ہونے کیلئےایک بار پھر استعفیٰ دےدیا ہے،جس کے بعدوہ منگل کو سپریم کورٹ میں اس کیس میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی درخواست پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں بطور وکیل پیش ہوں گا، میں کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا اور اسی لئے میں نے وزیر قانون کی حیثیت سے استعفی دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بیرسٹر فروغ نسیم نے گزشتہ سال  آرمی چیف کیس میں حکومت اورآرمی چیف کی طرف سے پیش ہونے کیلئےوزارت سےعارضی طور پر استعفیٰ دیا تھا،کیوں کہ  وزارت میں رہتے ہوئے عدالت میں وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہوا جاسکتا۔

خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ پر لندن میں بچوں کے نام پر جائیدادیں بنانے  کا الزام ہے، حکومت نے ان کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کر رکھا ہے،تاہم ریفرنس کا سامنا  کرنے اور لندن جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے جسٹس فائز عیسیٰ نےریفرنس سپریم کورٹ میں ہی چیلنج کردیا،اس طرح لندن جائیداووں کا معاملہ  تاخیر کا شکار ہوگیا اوریہ کیس اب تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.