بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ و قرنطینہ کی شرط ختم

0

"احساس نیوز” کی خبر درست ثابت ہوگئی ، وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ) کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کلیف کا اندازہ ہے، فلائٹس آپریشن بند ہونے کی وجہ سے بہت سے پاکستانی سعودی عرب، یو اے ای، اٹلی سمیت پورے یورپ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسنے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی بلاتاخیر واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،پاکستان واپسی پر صرف اس مسافر کا ٹیسٹ کیا جائے گا جس میں کورونا علامات ہوں گی۔

خیال رہے کہ ”احساس نیوز“ نے چند روز قبل ہی بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے

کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کے حوالے سے خبر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹ پر ہی ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی، اگر کسی مسافر کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تو اسے گھر میں ہی قرنطینہ کرنے کا کہا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کورونا ایس او پیز میں تبدیلی کا فیصلہ

دوسری جانب وزیراعظم کے اعلان کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے ایس او پیز کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹ پر قائم ہیلتھ کاٶنٹر پر چیک اپ کیا جائے گا، کورونا علامات کے بغیر والے مسافروں کو ائیر پورٹ سے ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی جبکہ کورونا کے مشتبہ مسافر کو ڈاکٹرز کی صوابدید پر چھوڑا جائے گا۔

ایس او پیز کے تحت کے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے نام، ایڈریس کا ریکارڈ لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.