وزیراعظم نے قادیانیوں کے تمام چینلز بند کروادیے

0

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں قادیانیوں کے تمام ٹیلی ویژن چینل بند کرنے کا حکم دے دیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے پیمرا نے احمدیہ جماعت(قادیانی) کے تمام چینلز کی نشریات روک دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پیمرا نے 28 مئی کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت مختلف غیر قانونی چینلز کی نشریات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پیمرا کے مطابق غیر قانونی نشریات چلانے والے چینلز میں احمدیہ جماعت کا ایم ٹی اے، ایم ٹی اے ون، ایم ٹی اے ون الاولا، احمدیہ ون(اردو) شامل ہیں۔ تمام ریجنل دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تمام کیبل نیٹ ورکس پر ان چینلز کی نشریات رکوائی جائیں۔

نشریات نہ روکنے والے آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند ایک شہروں میں قادیانیوں کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو بھاری معاوضے دے کر اپنے چینلز کی نشریات چلوائی جا رہی تھیں جبکہ آئین پاکستان کے مطابق احمدیہ جماعت کو اپنے عقائد کی تشہیر یا تبلیغ کی اجازت نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.