کورونا کی صورتحال مکمل کنٹرول میں، این سی او سی کے اعدادو شمار نے قوم کی تسلی کرادی

0

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی)کے اعدادوشمار نےاسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرزبھر جانے کے دعویٰ کی نفی کردی۔

میڈیا کی جانب سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے بیڈ ختم ہونے کے دعوؤں کے برعکس ملک بھرکے اسپتالوں میں 70  فیصد سے زائدبیڈز خالی ہیں جبکہ وینٹی لیٹر کے معاملے میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے اور کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرز میں سے ایک تہائی سے بھی کم زیر استعمال ہے۔

اس دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبوں کو مزید 250 وینٹی لیٹرز فراہم کردیے، جن میں 72 پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خواہ کو 52,52، بلوچستان کو 20، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو10,10  جبکہ اسلام آباد کو 34 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 22 ہزار 589بیڈز موجود ہیں جن میں سے صرف 5 ہزار 60زیر استعمال ہیں ،اس طرح 17ہزار سے زائد خالی ہیں،اسپتالوں میں 5ہزار 60بیڈ آکسیجن کی سہولت کے ساتھ جبکہ 14سو وینٹی لیٹرز کے ساتھ ہیں۔

آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کی سہولت کے ساتھ دستیاب تقریبا70فیصد بیڈز بھی خالی ہیں ۔

سندھ

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 461 ­وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے 136کورونا مریضوں کیلئے مخصوص کیے گئے ہیں ،ان میں سے 62زیر استعمال ہیں جبکہ 74وینٹی لیٹر خالی ہیں۔

حیدرآباد میں کل 50وینٹی لیٹرز میں سے 20کورونا مریضوں کیلئے ہیں ،لیکن یہاں خوش قسمتی  سےکوئی مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں 68 فیصد وینٹی لیٹر خالی ہیں ،پنجاب کےشہروں لاہور میں کل 793وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے 214کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں تاہم صرف 77 مریض وینٹی لیٹرز موجود ہیں ، فیصل آباد  میں کل 150 وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے 57 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جن میں سے صرف 5 زیر استعمال ہیں  ۔

ملتان میں  کل 150 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں 18کورونا مریضوں کیلئے مختص ہین جن میں صرف 6 زیر استعمال ہیں،راولپنڈی میں 229 وینٹی لیٹرز میں سے 64 کورونا مریضوں کیلئے ہیں لیکن صرف 22زیراستعمال ہیں۔

خیبرپختون خواہ

خیبر پختونخواہ  کے دارالخلافہ پشاور میں کل 171وینٹی لیٹرز ہیں، جن میں سے 75کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، اس میں سے صرف47مریض موجود ہیں جبکہ 28 خالی ہیں۔

ایبٹ آباد میں کل 25 وینٹی لیٹرز میں سے 12 کورونامریضوں کیلئے ہیں جن میں صرف 4مریضوں کے زیر استعال ہیں۔

بلوچستان

کوئٹہ کل 61وینٹی لیٹرزموجود ہیں جن میں سے 29کورونا مریضوں کیلئے موجود ہیں ، یہاں بھی حیدرآبادکی طرح یہاں بھی کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر موجود نہیں ہیں اور تمام خالی پڑے ہیں۔

اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں وینٹی لیٹرزکی موجودگی کی صورتحال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 246   میں سے 92کورونا مریضوں کیلئے ہیں، ان میں سے صرف13پر مریض موجود ہیں ،اس طرح 79وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

گلگت بلتستان میں 26میں سے 5 کورونا مریضوں کیلئے ہیں جن میں سے صرف ایک زیر استعمال ہے۔

آزاد کشمیرمیں کل 39وینٹی لیٹر ہیں جن میں سے میرپور میں 11 وینٹی لیٹر ہیں جو تمام کورونا مریضوں کیلئے ہیں جبکہ مظفر آباد میں 28وینٹی لیٹرز میں سے18کورونا مریضوں کیلئے  ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.