نیوزی لینڈ کورونا سے پاک پہلا ملک بن گیا

0

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں گزشتہ 17 روز سے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہ آنے اور اسپتال میں زیر علاج آخری مریض کے صحتیاب ہوجانے کے بعد وہاں کی حکومت نے ملک سے کورونا کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد صحتیاب یا پھر انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد وہ کورونا سے مکمل طور پر پاک دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کل 1ہزار 154 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 1 ہزار 132 صحتیاب جبکہ 22 مریض انتقال کرگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک سے کورونا کیسز ختم ہونے پر اس کی روک تھام کیلئے لگائی گئی تمام پابندیاں آج رات سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے تاہم دیگر ممالک میں کورونا کے پھیلاٶ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک میں شاپس، ریسٹورنٹس اور دفاتر پر لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہے جبکہ عوام کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی نہیں ہوگی اور لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے کی بھی اجازت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.