اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانا آسان ہوگیا

0

ٹوکیو: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جاپان سے اپنے ملک میں گاڑی بھجوانا آسان ہوگیا، حکومت نے دستاویزات سازی کا عمل مختصر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی ہے،اب بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے کا عمل صرف 5 اہم دستاویز کی فراہمی تک محدود کردیا ہے۔

حکومت نے پاکستان گفٹ اسکیم اور دیگر سہولیات کے تحت گاڑیاں بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا اوریجنل پاسپورٹ، شناختی کارڈ، گاڑی کا اصل ایکسپورٹ سرٹیفیکیٹ، بل آف لینڈنگ اور گفٹ انڈرٹیکنگ جمع کرانا ہوگا، جن کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں گاڑی کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد اور کمرشل قونصلر طاہر چیمہ نے اس حوالے سے وزارت تجارت اور ایف بی آر کی توجہ مبذول کرائی تھی کہ دستاویزات کا عمل آسان کیا جائے، تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں منگوانے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.