واہ رے سندھ کی سائیں سرکار۔ کچرے پر بچے کی پیدائش، گدھا گاڑی ایمبولینس ‘‘متعارف’’

0

حیدرآباد : سندھ میں پیپلزپارٹی  کی تسلسل کے ساتھ  حکومت  کا 13 واں برس جاری ہے، اور بلاول زرداری سمیت پارٹی رہنما بڑے بڑے دعوے کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں، کورونا کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تو میڈیا کے سامنے خود کو ایسے پیش کرتے ہیں، جیسےان سے زیادہ انسان دوست اور لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے والا کرہ ارض پر کوئی نہیں ہوگا۔

صوبے کے عوام کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے انہوں نے  وزارت صحت بھی  پارٹی کے  سربراہ  بلاول  کی پھوپھی او رآصف زرداری کی ہمشیرہ عذرا پیچوہو کو دے رکھی ہے،گویا صحت   پیپلزپارٹی کی  قیادت نے اپنے گھر میں ہی رکھی ہوئی ہے،لیکن  سندھ میں صحت کی سہولیات  کی کیا صورتحال ہے،اس  کی مثالیں آئے روز سامنے آتی رہتی ہے۔

اب سندھ کے دو شہروں  تنگوانی  اور گڑھی یاسین میں 2 نئے معاملات سامنے آئے ہیں،جس سے انسانیت کے سرشرم سے جھک گئے،تنگوانی کے سرکاری اسپتال میں  ڈلیوری کے لئے  جانے والی خاتون کو وہاں عملہ ملا اور نہ ہی داخلے کی جگہ۔

گاؤں رسالدار کی رہائشی مسمات گوہر خاتون  کو  اس کے عزیز  لے کر جب اسپتال پہنچے تو عملے نے سہولیات کا فقدان اور ہسپتال بند ہونے کا بتا کر واپس کردیا ۔

 خاتون کے عزیز پرائیویٹ اسپتال پہنچے تو ان سے ہزاروں  روپے طلب کیے گئے، غریب خاندان پیسے کا بندوبست کہاں سے کرتا،اس  دوران  خاتون کی حالت زیادہ خراب ہوگئی،اور  اس نے کچرے کے ڈھیر کےقریب جہاں وہ حالت خراب ہونے پر بیٹھی ہوئی تھی،بچے کو جنم دے دیا تاہم  طبی سہولت نہ ملنے پر بچہ جانبر نہ ہوسکا،جس پر خاتون نے آہ وبکا شروع کردی،بعد ازاں  خاتون کے ورثاء گدھا گاڑی پر اسے اپنے گھر لے گئے ۔

 دوسری جانب اسپیکر آغا سراج درانی کے ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں گرمی کی شدت سے سکندر کھوکھر نامی شخص بے ہوش ہوگیا، اسے اسپتال پہنچایا گیا لیکن اس کا انتقا ل ہوگیا، لیکن سائیں سرکار کی انتظامیہ لاش لے جانے کیلئے انہیں ایمبولینس فراہم کرنے سے قاصر  رہی ،جس پر  لاش کو  شہر کے درمیان سے گدھا گاڑی پر  لے جایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.