بھارت کی چین کو دھوکہ دینے کی کوشش مہنگی پڑگئی، 20 فوجی ہلاک

0

بھارت کو چین کے ساتھ چالاکی مہنگی پڑگئی، تصادم کے نتیجے میں افسران سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے، دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ 45 برسوں میں خونی تصادم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس سے قبل بھارت نے تصادم کے نتیجے میں کرنل سمیت تین اہلکاروں کی ہلاکت تسلیم کی تھی، تاہم اب بھارتی وزارت خارجہ نے واقعہ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کچھ اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے ان میں سے کچھ دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی ہلاکت گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ پتھراؤ سے ہوئی ہے۔

لداخ کے کشیدگی والے علاقے وادی گلوان میں جہاں چینی فوج نے دو ہفتے قبل پیشقدمی کرتے ہوئے بڑا علاقے قبضے میں لے لیا تھا، وہاں پیر کی شب دونوں ملکوں کی افواج میں یہ تصادم ہوا ہے۔

چینی فوجی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج میں اعلی سطح پر یہ طے پاپا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کیلئےاگلے مورچوں پر افواج کی تعداد کم کی جائے گی، تاہم اس مفاہمت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کمانڈنگ افسر نے اپنے ماتحت اہلکاروں کے ہمراہ وادی گلوان میں پیش قدمی کی کوشش کی، جس پر چینی فوج نے بھارتی حکام کی پیشقدمی روکنے کیئے پتھراٶ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر پر پاکستان کا حق ہے، چین نے بھارت کو کھلی وارننگ دیدی

چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس بھارتی کرنل کی واقعہ میں ہلاکت ہوئی ہے،اس نےخود بھی پیر کی صبح چینی کمانڈر سے ملاقات کی تھی لیکن بعد ازاں رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیش قدمی کی کوشش کی گئی، اس دھوکہ دہی پر چینی فوج نے کارروائی کی۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف بھڑکیں مارنے والے مودی اور اس کی سینا کو کرنل سمیت 20 فوجیوں کی ہلاکت پر چپ لگ گئی ہے اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھارتی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی فوج نے اپنی 20 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تصادم میں چینی فوج کا بھی نقصان ہوا ہے۔

دہلی میں مودی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرخارجہ جے شنکر، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور تینوں مسلح افواج کے سربراہاں نے شرکت کی، تاہم اجلاس کے بعد کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی قیادت نے ایک بار پھر مودی کو مسئلہ سفارتی طور پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر یکطرفہ اقدامات سے باز رہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیر کی شب بھارتی فوج نے طے شدہ مفاہمت کے برخلاف دو بار غیر قانونی طور پر بارڈر پار کیا اور چینی فوج پر حملہ کی کوشش کی جس پر چینی فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.