پاک جرمن پریس کلب کا نئے سفیر اور قونصلر کے اعزاز میں عشائیہ

0

فرینکفرٹ: پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کےصدرسلیم بٹ نے اپنی 20 سالہ سابق روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جرمنی میں تعینات ہونے والے نئے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور قونصلر زاہد حسین کے اعزاز میں عشائیہ اور میٹ دی پریس کا اہتمام کیا۔

پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سیلم بٹ، چیئرمین ظہور احمد، سنئیر نائب صدر نذیرحسین،  نائب صدر اے ار اشرف، جنرل سیکرٹری سید رضوان شاہ،  سیکرٹری شبیر احمدکھوکھر ،جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری و معاون صدر مطیع اللہ و دیگر صحافیوں نے نئے سفیر و قونصلر کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ ہمارے دروازے کیمونٹی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ہم سمجھتے کہ جرمنی مقیم پاکستانی ہمارے دست و بازو ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی کیمونٹی جرمن سیاست میں فعال کردار ادا کرے اور کمیونٹی کی ترجمانی کرے تاکہ یہاں بسنے والے بچے پاکستان کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں فوجی قیادت کا اجلاس، بھارت کو سرپرائز مل سکتا ہے؟

 

انہوں نے کہاکہ ہم کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہے،پی آئی اے سروس، نادرا، پاسپورٹ،  انکوائری جیسے مسائل ہم جلد حل کرینگے، کیمونٹی کے لیے سفارتخانے اور قونصلیٹ کے دروازے کھلے ہیں بلکہ میرےذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جرمنی میں تعینات ہونے والے نئے سفیر نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے جہاں مسائل کافی زیادہ ہے،اوورسیز پاکستانیوں نے کشمیر کے ایشوکو دنیا بھر میں بہترین انداز میں پیش کیا ہم بھی یہی چاہتے ھے کہ کشمیر کا ایشوجلد حل ہوجائے تاکہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔

اس موقع پر قونصلر زاہد حسین نےبھی صحافیوں کےسوالات کے جوابات دیئے۔

عشائیہ اور میٹ دی پریس کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف،  اسٹوڈنٹس، سوشل ورکرز، سوشل میڈیا ٹیم ،اور بزنس مینوں سیمت مختلف مساجد و اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.