دونوں افواج کے درمیان 45 برس قبل ہونے والے تصادم میں کس ملک کے فوجی ہلاک ہوئے تھے؟، جانیئے

0

لداخ: بھارت اور چین کی افواج کے درمیان 45 برس بعد  ایسا تصادم ہوا ہے، جس میں کسی فریق کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 45 برس قبل ہونے والی فوجی تصادم میں بھی بھارتی فوجی ہی مارے گئے تھے۔

جی  ہاں 1975 میں چینی فوج نے بھارتی ریاست ارناچل پردیش کے علاقے تولنگ لی میں گھس کر آسام رائفلز کے دستے کو نشانہ بنایا تھا اور اس حملے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

اس سے قبل 1967 میں سکم میں بھی چینی فوج نے 80 بھارتی فوجیوں کو حملہ کرکے ہلاک کیا تھا، تاہم 1975 کے بعد سے دونوں ملکوں کی افواج میں ایسا کوئی تصادم نہیں ہوا تھا، جس میں جانی نقصان ہوا ہو۔

لیکن اب 45 برس بعد بھی پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے تصادم میں بھارتی فوج کو ہی لاشیں اٹھانی پڑی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.