”دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں“ کو طارق عزیز کا آخری سلام

0

دو نسلوں کو اپنی آواز سے مسحور کرنے والے مشہور کمپیئر طارق عزیز بدھ کو اپنے گھر میں سکون کے ساتھ خالق حقیقی سے جاملے۔

’’ابتدا ہے ر ب جلیل کے بابرکت نام سے ،جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے ‘‘ دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام، جی ہاں کانوں میں رس گھولنے والی یہ مسحور آواز اب اس فانی دنیا میں ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی ہے۔

طارق عزیز کا آخری سلام

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طارق عزیز کو عجل سے کچھ ایسے اشارے مل گئے تھے کہ اب اس دنیا میں ان کا وقت پورا ہوگیا ہے، سو انہوں نے منگل کو جو آخری ٹوئٹ کیا ،اس کا اختتام ان الفاظ پر ’’ کوئی امید نظر نہیں آتی ‘‘، ان کا ٹویٹ دراصل کرونا وبا کے حوالے سے تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’’یوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے،رواں دواں زندگی رُک گئی ہے، کئی دنوں سے بستر پر لیٹے لیٹے سوچ رہا ہوں کہ آزادانہ نقل و حرکت بھی مالک کی کتنی بڑی نعمت تھی، نجانے پرانا وقت کب لوٹ کے آتا ہے، ابھی تو کوئی امید نظر نہیں آرہی‘‘

یہ بھی پڑھیں:طارق عزیز (مرحوم) کی زندگی پر ایک نظر

طارق عزیز پی ٹی وی کے پہلے میزبان ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، وہ پنجابی اور اردو شاعر بھی تھے۔

انہوں نے 1974 میں پی ٹی وی پر پہلا کوئز پروگرام ”نیلام گھر“ کے نام سے شروع کیا تو عوام ان کی آواز کے سحر میں مبتلا ہوگئے، نیلام گھر اور طارق عزیز ایک دوسرے کی پہچان بن گئے۔

ان کی آواز میں لوگوں کو جادو محسوس ہوتا تھا، 70,80 کی دہائی میں نیلام گھر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی ٹی وی نے انہیں اس وقت اختتام ہفتہ یعنی جمعرات (اس وقت ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہوتی تھی) کی پرائم سلاٹ الاٹ کر رکھی تھی۔

مظبوط ادبی پس منظر اور اقبال سمیت اردو اور پنجابی شعراء کے اشعار پر انہیں ایسا عبور حاصل تھا کہ ان کا پروگرام کوئز سے زیادہ لوگوں کی تربیت کا ذریعہ بن گیا۔

طارق عزیز کا پروگرام تقریبا 35 برس تک معمولی وقفے کے ساتھ چلتا رہا جو ایک ریکارڈ ہے دنیا میں آج تک کوئی بھی کوئز پروگرام اتنا عرصہ نہیں چل سکا۔

طارق عزیز کی نقل میں پاکستان کے نجی چینلز نے بہت سے کوئز پروگرام شروع کیے اور توجہ حاصل کرنے کیلئے ان میں لچر پن بھی شامل کیالیکن ان میں سے کوئی پروگر بھی نیلام گھر کی خال تک نہ چھو سکا۔

طارق عزیز کی کوئی اولاد نہیں تھی انہوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ اولاد ہونا یہ نا ہونا میرے رب کی مرضی ہے میرا سب کچھ پاکستان کیلئے ہے۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت ہر شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.