سعودی عرب بھی تنگ آگیا، لاک ڈاؤن مکمل ختم کرنے کا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب بھی لاک ڈاؤن سے تنگ آگیا ، اور اتوار سے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معیشت متاثر ہونے کے باعث سعودی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے، تاہم بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے اتوار 21 جون سے کرفیو سمیت لاک ڈاؤن کو مکمل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، تاہم بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

سعودی حکام اگلے چند روز میں حج کے حوالے سے بھی اہم اعلان کرنے جارہے ہیں، تاہم زیادہ امکان ہے کہ اس بار حج کیلئے محدود افراد کو اجازت دی جائے گی، کیوں کہ سعودی عرب میں سخت پابندیوں کے باوجود اب تک کورونا کی صورتحال کنٹرول میں نہیں آرہی، ہفتہ کو بھی کورونا کے 3941 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا کے کل کیسوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 233 ہوگئی ہے، ان میں 1230 مریض وفات پاچکے جبکہ 98 ہزار 917 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.