پہلے پاکستان اور اب چین کے ہاتھوں درگت، 71 ارب ڈالر کا فوجی بجٹ کس لئے ہے؟ بھارتی دانشور کا سوال

0

دہلی: بھارتی پروفیسر اور دانشور اشوک سوائن نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ ہمارے فوجی لڑائی کے دوران برف پر پھسل کر نیچے دریائے گلوان اور گھاٹیوں میں گرے اور اس سے اموات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو میرا سوال ہے کہ پھر چینی فوجی کیوں اس طرح نہیں گرے، انہوں نے کیا پر لگا رکھے تھے؟۔

بھارتی پروفیسر نے کہا کہ پہلے پاکستان میں گزشتہ برس سرجیکل اسٹرائیک میں ہم نے ایک کوا مارا تھا اور اپنا پائلٹ وہیں قیدی چھوڑ آئے تھے، اس کے ساتھ اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا کر 6 فوجی ماردیے تھے۔

اب چین کی باری آئی ہے تو 60 کلومیٹر سے زائد کا علاقہ کھودیا، 20 فوجی مروادئیے، 120 زخمی ہیں، 10 قیدی بنوادئیے، اور یہ سب کچھ چین نے ایک بھی گولی چلائے بغیر کیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ہزیمت اٹھانے کیلئے بھارتی عوام کا 71 ارب ڈالر ملکی دفاع کے نام پر خرچ کیا جارہا ہے، کیا کشمیریوں کو مارنے کیلئے ؟، قوم کو بتایا جائے دفاع پر سالانہ 71 ارب ڈالر کیوں خرچ کیا جارہا ہے؟ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.