کورونا سے وفات پرغسل، تدفین میں ورثا شریک ہونگے، پنجاب کا بڑا فیصلہ

2

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پیز تبدیل کردئیے ہیں، اور میت کے لواحقین کو مرنے والوں کے دیدار، ان کے غسل میں شریک ہونے اور چہرہ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تدفین بھی لواحقین اپنی موجودگی میں کراسکیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب  سوشل میڈیا پربعض عناصر نے چند خواتین کے ذریعہ پروپیگنڈہ ویڈیو جاری کی تھیں، ان ویڈیوز پر بھی سیکورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، اور اس میں کچھ سیاسی کردار ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔

ان ویڈیوز میں حیرت انگیز بات یہ تھی کہ ان کیلئے چہرہ ڈھانپی ہوئی خواتین کو استعمال کیا گیا، یا پھر خواتین کی آڈیوز جاری کی گئیں، سیکورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ چہرہ ڈھانپی خواتین کو ان ویڈیوز میں اس لئے استعمال کیا گیا، تاکہ ان تک پہنچا نہ جاسکے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات  آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد اس سازش میں ملوث کردار سامنے لائے جائیں گے، ان  پروپیگنڈہ ویڈیوز اور آڈیوز کے آنے سے خدشہ تھا کہ کورونا کے مریض ان سے متاثر ہوکر اسپتالوں سے رجوع کرنا نہ بند کردیں۔

تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈہ ناکام بنانے سے زیادہ ایس او پی اس لئے تبدیل کئے گئے ہیں، کیوں کہ عالمی ادارہ صحت سمیت طبی تنظیموں  کی رائے تبدیل ہوئی ہے اور اب میت سے  پہلے کے مقابلے میں کورونا پھیلنے کا امکان کم ہونے کی  رپورٹس آرہی ہیں۔

نئے ایس او پیز

1۔ کرونا سے وفات پانے والے فرد کے لواحقین ماسک اور داستانوں سمیت حفاظتی لباس پہن کر میت کے غسل کے عمل میں شریک ہوسکیں گے، اگر چہ غسل تربیت یافتہ سرکاری عملہ ہی دے گا، تاہم لواحقین وہاں موجود رہیں گے ۔

2۔ میت کا دیدار کر نے کی اجازت ہوگی

3۔ میت کو  قبرستان تک کندھا بھی لواحقین دیں گے

4۔ میت کو تابوت میں بند نہیں کیا جائےگا

5۔ تدفین  میں بھی لواحقین  موجود ہوں گے

نئے ایس او پیز پر پنجاب میں فوری طور پر عمل درامد شروع کردیا گیا ہے، امید ہے کہ باقی صوبے بھی اس حوالے سے جلد اپنے ایس او پیز تبدیل کریں گے۔

2 Comments
  1. Tasadduq hussain says

    اچھی خبر ہے

  2. Tasadduq hussain says

    چلو اب لاشوں کی بے حرمتی تو نہیں ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.