جرمنی میں بینظیر بھٹو شہید کی 67 واں یوم پیدائش پرجوش انداز میں منایا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ظہوراحمد پیپلزپارٹی برینڈن برگ کے سنئیر رہنما جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 67 وان یوم پیدائش پھرجوش انداز میں منایا۔
سالگرہ تقریب کا پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیر رہنما ظہور احمد کی رہائش گاہ پر ایک سادہ و پھروقاع تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ اغاز ظہور احمدکے تہنیتی و تجدیدی الفاظ سے کیا گیا ۔
سالگرہ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی برلن و برینڈن برگ کے صدر جاوید اقبال نے محترمہ بینظیر بھٹو کو 67 ویں یوم پیدائش پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تاریخ ساز مدبر و بھادر رہنما تھیں، وہ چاروں صوبوں سمیت کشمیر گلگت بلتستان کی ترجمان تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ان کا قتل درحقیقت خوشحال،ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب پر شب خون مارنا تھا شہید بی بی کی سالگرہ تقریب غیر جمہوری پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو جرأت مند‘ بے خوف اور نڈر سیاسی رہنما تھیں۔ ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار رہتی تھیں،اپنی جان دیکر امر ہوگئی،لیکن ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
پیپلز پارٹی جرمنی کے سنئیر رہنما اور سابق انفارمیشن سیکرٹری ظہوراحمد نے کہا کہ شہید بھٹو کا نظریہ اور شہید بی بی کا فلسفہ ہی روشن پاکستان کی جانب واحد راستہ، اب آسمان گرے یا زمین پھٹے، ہم اپنی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹو نے اپنے والد مرحوم کی طرح پاکستان کوخوشحال‘پرامن‘ مستحکم اور ناقابل تسخیر مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا،وہ ادھورا رہ گیا،بینظیر بھٹو ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے معاملے پر کبھی ایک پل کے لیے بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ بےنظیر بھٹو شہید کےیوم پیدائش کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے لیے ان کے فلسفہ پر عمل کرتے رہیں گے۔
سنئیر سیاسی وسماجی رہنما میں ھو پاکستان کے تنظم کے یورپی یونین کے سنئیر نائب صدر طارق اعوان نے 67 واں سالگرہ پر پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیر رہنماؤں کو مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ بی بی شہیدکی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا بینظیر بھٹو ایک عالمگیر شہرت رکھنے والی عظیم لیڈر تھی ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔
پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری رشید نے کہا کہ بھٹو کا ورثہ ایسی جاندار قوت ہے کہ وہ جسمانی طورپر منظرعام سے ہٹا دیئے جاتے رہے ‘لیکن پھر بھی انہیں غریب عوام کی خدمت کے مشن سے نہیں ہٹایا جا سکا۔ بھٹو مرحوم کو پھانسی ہوئی تو بینظیر نے علم اٹھا لیا۔ بینظیر کو راستے سے ہٹایا گیا تو اسے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا۔ آج قومی سیاست میں بلاول بھٹو ہی بھٹو لیگیسی کے حقیقی امین اور پیپلزپارٹی کے تن مردہ میں نئی جان ڈالتے نظر آتے ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ وہ اسلاف سے بھی آگے نکل جائیں
جرمنی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی و پاکستان پیپلزپارٹی لیاری کے جیالوں اور جانثاران بینظیر بھٹو کے رہنماؤں نے شرکت کی،اس موقع پر جان نثاران بینظیربھٹو عابد بلوچ نے سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ھوئے سانحہ اکتوبر کا تذکرہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے معروف بزنس مین ملک ساجد، عباس اعوان.چوہدری جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔