اٹلی میں بچے ہوجائیں تیار، اسکول کھولنے کیلئے حکومتی تجاویز تیار

0

روم: اٹلی میں کورونا وبا کی وجہ سےاسکولوں کی بندش کا عمل طویل ہوگیا ہے،لیکن اب حکومت  چھٹیوں کے بعدستمبرسے اسکول کھولنے کیلئےمختلف آپشنز پر غورکررہی ہے،اور ان  آپشنز میں ڈنمارک کا ماڈل سب سے اہم ہے،جو یورپ کا پہلا ملک ہے، جس نے کامیابی سے پرائمری اسکول بھی  اپریل  میں ہی کھول دئیے تھے۔

اٹلی میں بھی ڈینش ماڈل پر 2 اسکولوں میں تجربات  کئے گئے ہیں اور ان کا نتیجہ بہت اچھا نکلا ہے،وہاں بچے محفوظ رہے ہیں ۔

ڈنمارک ماڈل کیا ہے ؟

 ڈنمارک ماڈل میں وقت کا پہیہ   پیچھے گھوم جائے گا ،یعنی جس طرح  گزشتہ صدی میں  بیشتر ممالک  میں بچے اسکولوں کی عمارتیں نہ ہونے کے باعث کھلی فضا میں  تعلیم حاصل کرتے تھے ، اسی طرح کرونا  سے بچانے کیلئے بھی   آج کے  بچوں کو کھلی فضا میں   بیٹھ کر تعلیم حاصل  کرنی ہوگی ، عالمی ادارہ صحت پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ بند کمروں کے مقابلے میں کھلی فضا میں کرونا کا   جرثومہ زیادہ   متاثر نہیں کرتا اور وہ زمین پر  گر کر جلد ی مرسکتا ہے۔

ڈنمارک نے  اپریل میں پرائمری اسکول اسی ماڈل کے تحت کھولے تھے اور ان کا تجربہ کامیاب رہا،وہاں اساتذہ  زیادہ سے زیادہ کھلی فضا میں کلاسیں لے رہے ہیں، اور اس کے ساتھ  حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال رکھا جارہا ہے ،

اٹلی میں  تجربہ

اٹلی میں  پائیڈ مونٹ کے  علاقے میں جو کورونا سے  دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، ڈنمارک  کے تجرے کو کاپی کیا گیا ہے، یہاں 3 سے 6 برس کے بچوں کے  پانچ پانچ  کے گروپ بنائے گئے،اور ہر گروپ کے ساتھ ایک ٹیچر کو لگایا گیا۔

ہر گروپ کو اسکول میں کھلی فضا میں  الگ زون  بنا کر تعلیم دی گئی اوران  کے  باتھ روم بھی مخصوص کئے گئے، جبکہ ہاتھ اور منہ دھونے کا عمل بھی وقفے وقفے سےکرایا گیا ، اسی طرح بچوں  اور ان کے والدین کو رش سے بچانے کیلئے انہیں اسکول لانے اور  چھٹی کے اوقات بھی مختلف رکھے گئے،تاکہ ان کے والدین یا بچے   اسکول کے گیٹ پر  اکٹھے نہ ہوں۔

مئی کے آخر میں کیا گیا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے،اور اب اطالوی وزارت تعلیم اسے  ملکی سطح پر اپنانے پرغور کررہی ہے۔

ملک کے 20 انتظامی ریجنز سے بھی  تجاویز  مانگی گئی ہیں،اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں  ہوا، لیکن حکام کا زیادہ رجحان  اوپن ائر اسکولوں کی طرف ہے، جو اب تک نسبتاً محفوظ ثابت ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.