برطانوی ائیر لائن نے اٹلی کا کونسا علاقہ مافیا زدہ قرار دے دیا، شدید ردعمل

0

روم: برطانوی ائیرلائن کی جانب سے اٹلی کے  جنوبی علاقے کو مافیا زدہ قرار دینے پر اٹلی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور برطانوی ائر لائن سے معافی کا مطالبہ کیا ہے، جس پر برطانوی ائیر لائن نے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

برطانوی ائر لائن ایزی جیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اطالوی زبان میں اشتہار شائع کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اٹلی کےجنوبی علاقے کلابریا کے ساحلوں سے خوبصورت ملک میں کوئی  ساحل نہیں، یہاں کی ثقافت بھی دل موہ لینے والی ہے، لیکن سیاح وہاں کا رخ نہیں کرتے، لیکن وہاں مافیا کی پوری تاریخ موجود ہے، اور پھر کلابریا میں زلزلے بھی بہت آتے ہیں، اس لئے سیاح زیادہ تر روم اور وینس کا رخ کرتے ہیں۔

اٹلی کا ردعمل

برطانوی ائیر لائن کے اشتہار پر اٹلی کے جنوبی علاقوں کیلئے وزیر پروینزینو  نے اور کلابریا کے سینیٹر ارنسٹو موگرینو نے   سخت ردعمل کا اظہار کیا اور  اسے شرمناک قرار دیا،انہوں نے کہا ’’ایزی جیٹ ‘‘ انتظامیہ شرم کرو، کلابریا  کے لوگ بہت   میزبانی کرنے والے  ہیں۔

اسی طرح علاقے کے سربراہ جولی سینٹلی نے برطانوی اشتہار کو نسل پرستی  سے تعبیر کیا،ایک اور عہدیدار نے کہا کہ کلابریا میں اگرچہ بیرونی سیاحوں میں زیادہ  معروف نہیں  ہے،لیکن اطالوی سیاح یہاں  موسم گرما میں ہر سال بڑی تعداد میں آتے ہیں،اور  اس علاقے میں سب کچھ  معمول کے مطابق اور پرسکون ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ تاریخی اہمیت  کا بھی حامل ہے،اور  یہاں  رومن  ایمپائر سے قبل  آباد ہونے والے  یونانیوں کے آثار بھی ملتے ہیں،یہاں ایک زبردست میوزیم بھی موجود ہے ،جس میں تاریخی نوواردات  ہیں۔

ائیر لائن کی معافی

ایزی جیٹ نے اطالوی ردعمل کے بعد اشتہار پر معذرت کرلی ہے، اور کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کرائی جائے گی، برطانوی ائیر لائن کے مطابق ان کا مقصد کسی علاقے کی  تضحیک  کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ صرف یہ نشاندہی کرنا چاہتے  تھے کہ کلابریا سیاحوں کی  زیادہ توجہ حاصل نہیں کرپاتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.