اٹلی میں فضائی سفر کررہے ہیں، ٹھہر جائیں پہلے یہ ضوابط پڑھ لیں

0

روم: اٹلی کی حکومت نے فضائی سفر کیلئے جو نئے ضوابط جاری کئے ہیں۔

نئے ایس او پیز کے مطابق اگر آپ اٹلی کے اندر یا باہر سفر کررہے ہیں،تو آپ  کو زیادہ سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، آپ اپنے ساتھ صرف ایک بیگ  لے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ ذاتی بیگ کے نام پر چھوٹے بیگ بھی نہیں لے جاسکتے، جو بیگ آپ ساتھ لے جارہے ہیں یہ بھی بہت بڑا نہیں ہونا چاہئے۔

اطالوی حکام کے مطابق یہ شرط اس لئے رکھی گئی ہے تاکہ مسافر سامان کی وجہ سے زیادہ نہ گھومیں، اسی طرح اگر آپ کا سفر 4 گھنٹے سے زیادہ کا ہے، تو آپ کے پاس اضافی ماسک ہونا  ضروری ہے، کیوں کہ آپ کو ائر لائن  4 گھنٹے کے بعد  ماسک تبدیل کرنے کا کہے گی۔

اطالوی حکومت نے ائیر لائنز کیلئے نشستیں خالی رکھنے کی شرط ختم کردی ہے، اس لئے آپ ذہنی طور پر تیار ہوکر آئیں کہ آپ  کی سیٹ کے ساتھ  والی سیٹ پر بھی مسافر موجود ہوں گے۔

ائیرلائنز کیلئے یہ شرط ختم کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اٹلی اور یورپ میں استعما ل ہونے والے تقریبا ً تمام طیاروں میں  ہائی ایفیشینسی  فلٹر لگے ہوتے ہیں، اور یہ ہوا میں موجودہ 99 فیصد جراثیم کو قابو میں کرلیتے ہیں اور ان فلٹرز کی وجہ سے ہر دو سے تین منٹ میں طیارے کے اندر موجود ہوا مکمل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

اگرچہ طیارے کے اندر نشستوں اور مسافروں میں فاصلہ کی شرط ختم کی گئی ہے، تاہم ائیرپورٹ اور شٹل بسوں میں تمام مسافروں کو سماجی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا، اسی طرح لمبی  پروازوں پر ہر 4 گھنٹے بعد ماسک تبدیل کرنا ہوگا، اس کیلئے مسافر کے پاس اضافی ماسک لازمی ہونے چاہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی کے اندر اور باہر سفر کیلئے آپ کو پرواز سے قبل ایک فارم بھرنا ہوگا، جس میں یہ  بتانا ہوگا کہ آپ  کو کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے، جس میں سردرد، الٹی ،سانس میں تکلیف، موشن،  ذائقہ کی حس ختم ہونا، کھانسی  بخار اور سانس  میں تکلیف شامل ہے۔

اگر آپ ان میں سے کسی بھی علامت کو محسوس کررہے ہیں، تو ائیر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، کیوں کہ کوئی ائیر لائن آپ کو بورڈنگ جاری نہیں کرے گی، اس کے علاوہ آپ کو فارم میں یہ بھی  یقین دلانا ہوگا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آپ  کسی ایسے فرد سے رابطے میں نہیں رہے، جو کورونا کا شکار ہوا ہے۔

مسافروں کو اپنا رابطہ نمبر اور پتہ بھی فراہم کرنا ہوگا، تاکہ ضرورت پڑنے پر ائیرلائن آپ تک بعد میں بھی رسائی حاصل کرسکے، یہ رابطہ نمبر 14 روز کیلئے محفوظ رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.