ملک میں کرونا قابو میں آنے لگا، نئے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے بھی کم

0

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا قابو میں آنے لگا۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 775 کرونا کےنئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 69 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے، 13 جون کو پاکستان میں سب سے زیادہ 6 ہزار 895 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 19جون کو سب سے زیادہ 153 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں، اس کے بعد سے کرونا کیس کم ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، 19 جون کو کرونا کے 6 ہزار 604 کیس تھے، 20 جون کو 4 ہزار 951، 21 جون کو 4 ہزار 471، 22جون کو 3 ہزار 946 اور 25جون کو کم ہوکر 2 ہزار 775 پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کرونا کی سرکاری ادویات مارکیٹ میں بکنے لگیں، اسکینڈل دبانے کی کوششیں

ملک میں 84 ہزار سے زائد مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 615 ہے تاہم ان میں سے صرف 4 ہزار 978 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے بھی صرف 495 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مریضوں کی بڑی تعداد وباء سے معمولی متاثر ہے اس لیے وہ گھروں میں ہی قرنطینہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اب تک 3ہزار 962 افراد اس وبا کے نتیجے میں دم توڑ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.