عراق میں شیعہ ملیشیا اور حکومت میں تنازعہ شدید، گرین زون کا محاصرہ

0

بغداد:عراق میں ایران نواز شیعہ ملیشاز کا نئی حکومت کے ساتھ بھی تنازع پیدا ہوگیا ہے، جس سے ملک میں ایک با ر پھر خون خرابے کا خدشہ ہے۔

عراقی حزب اللہ ملیشیا نے فوج کی طرف سے گرفتار کئے گئے اپنے مسلح کارکن چھڑا لئے ہیں اور بغداد کے حساس علاقے گرین زون کا محاصرہ کرلیا ہے، جہاں سرکاری ادارے، سفارت خانے اور  اعلیٰ عراقی  حکام کی رہائش گاہیں واقع ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد وڈیو کلپ سامنے آئے ہیں، جن  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیعہ ملیشیا  کے مسلح ارکان بغداد کی سڑکوں پر گاڑیوں میں گشت کرر ہے ہیں۔

اس  تنازعہ کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب عراقی  فورسز نے بغداد میں عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے صدر دفتر پر چھاپا مارا اور وہاں سے راکٹ  لانچرز سمیت بھاری ہتھیار برامد کئے اور وہاں موجود ملیشیا کے مسلح کارکن گرفتار کرلئے۔

فورسز کی اس کارروائی کے بعد "عراقی حزب اللہ بریگیڈز” نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کو امریکہ کا ایجنٹ اور "غدار” قرار دیا ہے اور انہیں سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.