اٹلی: مسافروں پر چھوٹے بیگ ساتھ رکھنے پر پابندی عائد

0

روم: اٹلی نے فضائی مسافروں پر چھوٹے بیگ  طیارے میں ساتھ لے جانے پر پابندی لگادی ہے، مسافر اپنے ہمراہ چھوٹے بیگ طیاروں میں ساتھ لے جاتے تھے، جو نشستوں کے اوپر بنے سامان کے خانے میں رکھے جاتے تھے، تاہم اب جمعہ سے اٹلی کے سول ایوی ایشن ادارے نے اس پر پابندی لگادی ہے، یہ پابندی کرونا کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نشستوں کے اوپر بنے شیلف میں سامان رکھنے اور اتار نے کے دوران مسافر ایک دوسرے کے بہت قریب ہوجاتے ہیں، اور وبا کے دور میں ان کا یہ عمل صحت خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، اس لئے پابندی ضروری ہوگئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب مسافر اپنے ساتھ صرف وہ چھوٹے بیگ رکھ سکتے ہیں، جو وہ اپنے ہاتھوں میں یا سیٹ پر لے کر بیٹھ سکیں، باقی سامان انہیں طیارے میں بک کرانا ہوگا، جو لگیج میں ساتھ جائے گا۔

اٹلی کے صارفین کی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اور کہا ہے کہ طیارے کے اندر بنے شیلف میں سامان رکھنے یا اتارنے کے دوران مسافروں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے، جو موجودہ کرونا صورتحال میں خطرناک تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.