خواتین کیلئے بری خبر، ’’فئیر اینڈ لولی‘‘ کا دور ختم

0

اسلام آباد: امریکہ میں مظاہروں سے شروع ہونے والی نسلی امتیاز کیخلاف تحریک کے اثرات   رنگ گورا کرنے  والی  معروف   کریم ’’فئیر اینڈ لولی ‘‘ پر  بھی آپڑے ہیں ،اس   نام  سے برسوں  سے مانوس خواتین اب اس سے محرومی کا  سامنا  کرنے کیلئے  تیار ہوجائیں ۔

پاکستان اور بھارت میں  یکساں مقبول  ملٹی نیشل کمپنی   یونی لیور  کی  یہ کریم  اب جارہی   ہے ،اپنا نام تبدیل کرنے اور اس کا  کمپنی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے ،یہ اعلان ایسے  موقع پر سامنے آیا ہے ،جب  نسلی امتیاز کیخلاف جاری عالمگیر مظاہروں   میں رنگ گورا کرنے والی  مصنوعات بھی زیر بحث آئی ہیں ۔

یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین نے  تسلیم کیا ہے کہ وہ فیئرلفظ کو سفید یا گورے   کے طور پر ہی لیتے ہیں ،وہ اس لفظ کو درست نہیں مانتے اور اب اس کی اصلاح کرنے  جارہے ہیں ۔

کمپنی نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے  کہ جلد ہی ’’ فیئر‘‘ ’’وائٹ‘‘ اور’’لائٹ‘‘ جیسے  الفاظ کا استعمال  وہ اپنی مصنوعات  میں بند کردے گی، ان کی جگہ ایسے  الفاظ استعمال کیے جائیں گے، جو ایک  رنگت کے لیے قابل قبول ہوں، تو دوسری جانب ان سے نسلی تعصب  کی بو بھی نہ آتی ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.