اٹلی میں خونی ریچھ کے ’’ڈیتھ وارنٹ‘‘ جاری  کرنے پر تنازعہ

0

ناپولی: اٹلی کے شمالی علاقے میں انسانوں پر حملہ کرنے والے ریچھ کے ’’ڈیتھ وارنٹ‘‘ جاری کردئیے گئے، تاہم اطالوی وزیر ماحولیات نے علاقائی گورنر کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی ٹرینٹیو ریجن  کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز ایک ریچھ نے حملہ کرکے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا تھا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حملے میں 28 سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ شدید زخمی ہوگیا تھا، اور اس کی ٹانگ کو ریچھ  نے بہت متاثر کیا ہے، جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، وہاں تقریباً 80 سے 90 ریچھ  پہاڑی قیام گاہوں میں پائے جاتے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد دائیں بازو کی لیگا پارٹی  سے تعلق رکھنے والے ریجن کے گورنر ماروز فیگوتو نے حملہ آور ریچھ کو تلاش کرکے مارنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، تاہم اٹلی کے وزیر ماحولیات سرگیو کوسٹا نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علاقائی گورنر فیگیوتو سے  فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.