اٹلی نے تارکین وطن کو بچانے والی این جی اوز کے جہاز چھوڑ دئیے

0

روم :اٹلی کی حکومت نے بحیرہ روم میں تارکین وطن کو بچانے کی سرگرمیوں میں مصروف جرمن این جی او سمیت دو اداروں کے جہازوں کو ایک ماہ تک  قبضے میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

اٹلی کی حکومت نے جرمن این جی او سی آئی اور  باسک تنظیم  ہیومینٹیرین میری ٹائم ریسکیو کے دو جہازوں کو 5 مئی کو اس وقت  اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جب انہوں نے بحیرہ روم میں 200 تارکین وطن کو بچا کر اٹلی لانے کی کوشش کی تھی۔

ایان کردی اور ایٹا ماری نامی ان جہازوں کو مقررہ حفاظتی معیارات پورے نہ ہونے کے الزام میں اطالوی بندرگاہوں پر روک  لیا گیا تھا، جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اطالوی حکام نے ایٹا ماری نامی جہاز کو مرمت کیلئے اس کی آبائی بندرگاہ پاسیا جانے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اسے چلانے والی این جی او کا کہنا ہے پیلرمو میں 50 روز تک جہاز کو روک کر ان سے 55 ہزار یورو پورٹ فیس وصول کی گئی، حالاں کہ تنظیم کے پاس وسائل موجود نہیں ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مالی نقصان پہنچانے کا مقصد انہیں سمندر میں پھنسنے والے تارکین کو بچانے کی کوششوں سے باز رکھنا ہے، لیکن ہم اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.