پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

0

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئےایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 850 میٹر تک آگیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹرلائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پاک فوج کی جانب سے رواں سال گرایا گیا یہ 9 واں کواڈ کاپٹر ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.