بلوچ دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، احساس نیوز کی خبر درست نکلی

1

کراچی: شہر قائد میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کہ ذمہ داری علیحدگی پسند بلوچ دہشت گرد تنظیم کا لعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے اور چاروں حملہ آوروں کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ جس میں انہوں نے مخصوص رنگ کا یونیفارم طرز کا لباس پہنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ “احساس نیوز “ نے پہلے ہی نشاندہی کردی تھی کہ حملے میں بلوچ دہشت گرد گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

کالعدم بی ایل اے نے جو تصویر جاری کی ہے، اس میں ان دہشت گردوں کو تنظیم کے مجید بریگیڈ کا حصہ بتایا گیا ہے اور ان کے نام تسلیم بلوچ عرف مسلم، شہزاد بلوچ عرف کوبرا، سلمان حمل عرف نوتاک اور سراج کونگر عرف یانگی بتائے گئے ہیں۔

ان دہشت گردوں کی جو تصویر جاری کی گئی ہے، وہ ممکنہ طور پر پاک ایران سرحدی علاقے میں لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے گزشتہ ماہ ایرانی سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں اور ان کے پاکستان میں حملوں پر ایرانی فوجی قیادت کو فون کرکے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

1 Comment
  1. Tasadduq hussain says

    Good workidea.keep it up

Leave A Reply

Your email address will not be published.