کرتار پور کھلنے پر سکھ خوش، اجازت نہ دینے پر بھارت پر برستے رہے

0

نارووال: پاکستان نے کرتار پور کو سکھ زائرین کیلئے کھول دیا ہے اور پیر کو پہلے روز 26 یاتریوں  نے  یہاں  حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں، گردوارہ کرتار پور میں پہلی بار مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 181 برسی کے سلسلہ میں تقریب کا بھی انعقاد ہوا،جس میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔

 کرتار پور گردوارہ  کھلنے پر سکھ یاتری بہت خوش نظر آئے،تاہم  دوسری جانب بھارتی حکومت  سکھوں کی  مذہبی  عبادات اور خوشی میں رکاوٹ بن گئی ہے اور اس نے  سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا  ہے ۔

 اس پر سکھ یاتری  ناراض اور افسردہ نظر آئے، یاتریوں کا کہنا تھا کہ بھارت  نے ہمیشہ سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے ، گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کی چڑھائی اس کی بدترین مثال تھی ،  انہوں نے کرتاپور کھولنے پر  پاکستان  کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ کرتارپور گوردوارہ کھلنے کے بعد دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے وہاں آسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.