اسرائیل میں فوارہ سے پانی کی جگہ خون کیوں نظر آنے لگا؟

0

تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ٹرمپ اسکوائر پر لگے فوارے کو خون کی طرح سرخ کردیا گیا، اور اس پر تحریر لکھ دی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے اعلان کے مطابق غرب اردن کے علاقے  ہتھیانے کی کوشش کی تو اس کا انجام خون ہوگا۔

یہ واضح نہیں کہ کس نے تل ابیب کے اس اہم  چوک پر فوارے کے پانی کو خون کی شکل دے کر اسرائیلی حکومت کو پیغام دیا ہے، تاہم شبہ ہے کہ یہ ان یہودی تنظیموں کا کام ہے، جو جنگ  مخالف ہیں، اور وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دے رہی ہے کہ وہ غرب اردن کو  اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان واپس لیں۔

نیتن یاہو نے3 جولائی کویہ فلسطینی علاقے اسرائیل  میں ضم کرنے کا اعلان کررکھا ہے اور انہیں امریکی حمایت بھی حاصل ہے،تاہم یورپی ممالک سمیت دنیا کے اکثر ملک اس کی سخت مخالفت کررہے ہیں اور فلسطینی بھی مزاحمت کا واضح اعلان کرچکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.