آرمی چیف نے سیکورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی

0

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس رہیں، انہوں نے کراچی میں امن کیلئے سیکورٹی اداروں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے شاندار کام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو فائیو کور کراچی اور سندھ رینجرز کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کیا، کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کورکمانڈرز لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو اندرونی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، جس پر جنرل باجوہ نے اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے گیریژن ہیلتھ سینٹر اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور کرونا کی وبا کیخلاف قومی حکمت عملی میں فارمیشن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے  ک دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.