الجزائر کا تیز احتسابی عمل، ایک برس میں سابق وزیراعظم سمیت اہم لوگوں کو سزائیں

0

الجزائر: پاکستان میں تو   کرپشن  پر  سیاستدانوں اور حکمرانوں کو  سزائیں نہیں ہوتیں ، برسوں  کیس چلتے ہیں ،اور پھر آہستہ آہستہ جب لوگ کیس ہی بھول جاتے ہیں ،یا ملزمان خود ہی اقتدار میں آجاتے ہیں ،تو  یہ کیس واپس اور ختم کردئیے جاتے ہیں ،لیکن الجزائر کے عوام خوش نصیب ہیں کہ وہاں  کی عدالت نے  سابق صدر عبدالعزیز بو لکیہ  اور ان کے کئی ساتھیوں کو  کرپشن پر 18 برس تک  قید کی سزاسنادی ہے، جن میں  2سابق وزیراعظم بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزراءاعظم  احمد یحییٰ اور عبدالمالک سلال کو کرپشن اسکینڈل میں 12، 12 سال قید کی سزا سنائی گئی  ہے،یہ دونوں  پہلے  جیل میں  ہیں۔

سابق صدر سے جڑے  بزنس ٹائیکون اور تعمیراتی فرم ای ٹی آر ایچ بی کے شریک بانی علی حداد کو 18 سال قید کی سزا سنائی گئی  ہے جبکہ حداد کے بھائیوں  عمر ، محمد ،صفیان  اور میزان کو  چار چار برس قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت نے  خاندان کے  اثاثے بھی  منجمد کردئیے ہیں ، ملزمان کے وکیل  خالد برایا نے فیصلے کو سیاسی  قرار دیا ہے ،اور کہا ہے کہ ان کے موکلوں کو صرف سابق حکومت سے تعلق کی بنا پر نشانہ بنایا  گیا ہے ،وہ اس  فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک کے نتیجے میں  اپریل2019ء میں  الجزائر کے صدرعبدالعزیز  کو معزول  کیا گیا تھا اور یہ پہلا مقدمہ تھا ، جس  میں وزیراعظم  سمیت  ان کی حکومت کے سابق عہدے دار ملوث تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.